
ان کی اگلی فلم کا نام ’دی مارشل آرٹس‘ ہے جس میں وہ خود ایک مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے اور اس کے لیے وہ زور و شور سے فلم کی تیاری کررہے ہیں۔
شاز خان کیلی فورنیا میں مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ انہیں کوئی اور نہیں بلکہ نامور مارشل آرٹس ایم ایم اے چیمپئن ریفیل کورڈیرو یہ کرتب سکھا رہے ہیں۔
برازیل میں 13 سال کے کامیاب کیریئر کے بعد ریفیل کو دنیا بھر میں سب سے بہترین ایم ایم اے (مکس مارشل آرٹس) کا کوچ مانا جاتا ہے، وہ 13 ورلڈ چیمپئنز کی تربیت بھی کرچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاز خان اس وقت باکسنگ، جیو جٹسو (jiu jitsu) اور موئے تھائی (Muay Thai) جیسے آرٹس کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔
اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شاز خان نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مارشل آرٹس کے حوالے سے مداحوں کو کچھ بتایا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں شاز خان نے بتایا تھا کہ وہ جلد ایک دیسی مارشل آرٹسٹ کا کردار نبھائیں گے جو کیلی فورنیا میں رہتا ہے تاہم کسی وجہ سے اچانک پاکستان آجائے گا۔
فلم کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G653tX
0 comments: