
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 300 فیصد اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی جیز کو دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں دو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے اس معاملے میں کوئی ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اطلاعات ہیں کہ کرپشن کے الزامات پر وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے خلاف نیب متحرک ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ینگ ڈاکٹرز نے نیب میں درخواست بھجوائی تھی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان فارما مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدامات اور دباؤ کے بعد 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان فرما مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے دباؤ پر ادویات کو پرانے ریٹپر لایا جارہا ہے البتہ جان بچانے والی 464 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رکھا جائے گا۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 72گھنٹوں کے اندر ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IRzx5K
0 comments: