Monday, April 22, 2019

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی درخواست کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ہے
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کنور نوید جمیل کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار محمد اسماعیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے منی لانڈرنگ کی ہے،سن چیرٹی کے ذریعے پاکستان سے بانی ایم کیو ایم کو رقم بھجوائی گئی، ایم کیو ایم پاکستان نے 2012 میں 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ لندن بھجوائے۔

محمد اسماعیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئی رقم ایم کیو ایم نےگوشواروں میں ظاہر نہیں کی، الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، میئر کراچی، کنور نوید جمیل، ارشد وہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GuIIWS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times