سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران ان سے حلف لیا ۔
ارکان پارلیمنٹ، سیاسی کارکنوں اور سینئر حکومتی عہدے داروں نے تقریب میں شرکت کی۔
صدرڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو خزانہ ، ریونیو اور اقتصادی امور کا خصوصی مشیر مقررکیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ۔کابینہ ڈویژن نے اس بارے میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GyKN5H
0 comments: