
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو آج پختہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صحیح معنوں میں سیرت طیبہ ﷺ کی پیروی کرے گی۔
ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، جس سے دنیا میں اسلام کے تشخص کونقصان پہنچے۔
وزیراعظم عمران خان نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی صفوں میں اتحاد، رواداری، بھائی چارہ اور ہم آہنگی برقرار رکھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2znhTRR
0 comments: