Monday, April 15, 2019

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

امجد سلیمی کی جگہ عارف نواز خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، عارف نواز اس سے پہلے سیکریٹری نارکوٹکس تعینات تھے۔

امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ آئی جی سندھ رہے. امجد سلیمی سے قبل آئی جی پنجاب طاہر نواز خان کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی آٹھ ماہ کی حکومت میں یہ تیسرے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا واقعہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VJVhUM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times