Saturday, April 20, 2019

وزیراعظم عمران آج دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ایران جائیں گے، وزیراعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر آج ایران روانہ ہوں گے، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان تہران میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔

عمران خان دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ایران میں تاجربرادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایران کے دو روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ، وزیرمیری ٹائم، وزیرانسانی حقوق، وزیربین الصوبائی رابطہ، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی، مشیرتجارت اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایران میں حالیہ ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے 76 افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے ایران کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز بھیجنے کا حکم دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KUFH83

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times