Thursday, April 4, 2019

حکومت بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے: ذوالفی بخاری

سمندر پار پاکستانیوں کے امور اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بےروزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پرعزم ہے۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بےروزگاری ایک سماجی مسئلہ ہے جس سے نوجوانوں میں احساس محرومی پید اہوتا ہے اور دہشت گردی سمیت مختلف سماجی برائیاں جنم لیتی ہیں۔

ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ہمیں تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے مراکز قائم کرنا ہونگے تاکہ تربیت یافتہ نوجوان ،روز گار کے مواقع سے استفادہ کرسکیں۔

 انہوں نے کہا حکومت خصوصی اقتصادی زونز پر بھی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک میں روزگار کےمواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IbAe9F

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times