Sunday, April 7, 2019

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کے لیے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیشی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی درخواست ضمانت کے لیے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

جسٹس ملک بشیر احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔

پولیس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے اطراف سخت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 568 پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، 2 ایس پی، 6 ڈی ایس پی، 10 انسپکٹر سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، پولیس اہلکار عدالت اور ملحقہ راستوں پر موجود ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو نے جمعہ اور ہفتے کے روز حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا جب کہ حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے نیب کو آج تک گرفتاری سے روک دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uR3uuD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times