Sunday, April 7, 2019

ملکی عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آرہا ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آرہا ہے۔

ملک بھر کی 116 ماڈل عدالتوں کے پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کے توسط سے تمام ماڈل کورٹس کے ججز کے نام پیغام میں چیف جسٹس نے کہا کہ تمام ماڈل کورٹس کے ججز اس آمدہ انقلاب کے ہیرو ہیں، مجھے ان تمام ( ماڈل کورٹ کے ججز ) پر فخر ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ان ماڈل کورٹس سے قتل اور منشیات جیسے سنگین مقدمات کے تیزی کے ساتھ فیصلے ہونا شروع ہوگئے ہیں اورآئندہ چند ماہ میں یہ دونوں سنگین مقدمات عدالتوں میں زیرو ہونے جارہے ہیں جوکہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا منفرد ریکارڈ ہوگا اور اس سے عدالتوں کے بارے میں ’’ دادا کیس کرے، پوتا تاریخیں بھگتائے ‘‘ جیسا روایتی مقولہ بھی غلط ثابت ہوجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UChEyh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times