Tuesday, April 9, 2019

فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، اس کا نوٹس لینا چاہیے: وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بتایا گیا ضمانت نہ ملی تو نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ سے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا، بتایا گیا ضمانت نہ ملی تونوازشریف کی جان کوخطرہ ہے، اب ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں، فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں، عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

یاد رہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان جاتی امرا پہنچے ، جہاں ان کی ناشتے کی ٹیبل پر نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مولانافضل الرحمان نے نواز شریف سے خیریت دریافت کی اور نوازشریف نے انھیں اپنےعلاج سےمتعلق آگاہ کیا۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پرگفتگو کی گئی جبکہ حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات چیت کی گئی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2P1aC0H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times