Saturday, April 20, 2019

برکتوں اور بخشش کی رات شب برات آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

برکتوں اور بخشش کی رات شب برات آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی
برکتوں اور بخشش کی رات شب برات آج (ہفتہ) روایتی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اہل ایمان یہ رات مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریںگے اور اﷲ تعالی کی رحمت کے طلب گار ہوں گے۔ علمائے کرام اس موقع پر اپنے خطبات میں شب برات کی فضیلت پرروشنی ڈالیں گے۔

گناہوں پر ندامت،توبہ ومناجات اوردعاؤں کی قبولیت کے بابرکت لمحات بھی شعبان کی پندھرویں شب کا خاصہ ہیں۔

جس کے لیے اجتماعی اور انفرادی عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

علمائے کرام شب برات کی فضیلت اور اہمیت بیان کر تے ہیں ۔ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول رکھتے ہیں۔

کراچی اور دوسرے شہروں میں بڑے پیمانے پر پھولوں کی عارضی منڈیاں لگ گئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VRM5hc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times