Saturday, February 16, 2019

پی ایس ایل فور: لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری

دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کرتے ہوئے
پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے،کراچی کنگز پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان، سہیل اختر، ڈیو سچ، اے بی ڈیویلیئرز، محمد حفیظ، برینڈن ٹیلر، ولجوئن، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، عماد وسیم، بابر اعظم، انگرم، سکندر رضا، بوپارا، محمد رضوان، سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UYhLRa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times