
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کرکٹ سمیت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ سے کرکٹ ڈپلومیسی کو فروغ حاصل ہوگا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔
اسپیکر نے بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی اراکینِ پارلیمنٹ کی ٹیم کے لیے تربیتی کیمپ کے انعقاد میں پی سی بی کے تعاون کو سراہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GGFUY8
0 comments: