
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اصغرخان کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بینک اکاﺅنٹس کون چلا رہا تھا نشاندہی کریں اور یہ بھی نشاندہی کریں کون ساریکارڈ موجود نہیں۔
عدالت نے کہا کہ پیسے لینے والوں سے متعلق شواہد یا شکوک سے آگاہ کریں، بتایا جائے جو ریکارڈ ملا نہیں وہ کس کے پاس ہونا چاہئے، عدالت نے ہدایت دی کہ رقم لینے سے انکار کرنے والوں کانام بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔
وزارت دفاع کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈفلک ناز پیش ہوئے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ رپورٹ طلب کی تھی کی آپ نے جمع کرادی، رپورٹ ریکارڈ پر موجود نہیں دوبارہ جمع کرائیں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ میرا خیال ہے رقم لینے والوں کا پتہ چل جائے گا ہم کیس بند کرنے نہیں جا رہے۔
عدالت نے اصغر خان کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UodzNV
0 comments: