Monday, April 1, 2019

فضل الرحمان ہماری شاگردی میں آجائیں تو ملک کے لیے بہتر ہوگا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہماری ٹریننگ میں آجائیں تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں، زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان کے جواب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نو ڈیرو ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں، میں نوجوان ہوں اور میری نئی سوچ ہے لہٰذا مولانا صاحب ہماری ٹریننگ میں آجائیں تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا چاہتے ہیں، خواتین کو سیاسی طور پر بھی بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کا حل کسی ایک فرد کے پاس نہیں بلکہ ہم سب کو ملکر سندھ کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے، ترقیاتی بجٹ کس طرح اور کہاں خرچ ہونا چاہیے، اس پر علاقے کے لوگوں کی رائے ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ حکومت کا نہیں پورے پاکستان کا پروگرام ہے۔

دوسری جانب بلاول کی شاگردی کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد کا رد عمل میں کہنا تھا کہ آصف زرداری بلاول کو فضل الرحمان کو دیں گے نہ شیخ رشید کے حوالے کریں گے کیوں کہ بلاول، آصف زرداری کا اثاثہ ہیں وہ انہیں سنبھال کے رکھیں گے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلاول، آصف زرداری کے پاس رہے تو ہی ان کی سیاست کی گاڑی چلے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K1uFgG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times