
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادوایات کی قیمتوں میں غیرقانونی اور خودساختہ اضافہ کرنے میں ملوث ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی وزیر صحت عامر کیانی کی طرف سے ادویات کی کم قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیے جانے کے بعد شروع کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ غیرقانونی طورپر قیمتیں بڑھانے والی 31 ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ان کمپنیوں کو ا دویات کی تیاری سے بھی روک دیاگیا اور ڈرگ ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔
زیادہ قیمت پر فروخت کی جانے والی 143 ادویات کو بھی ضبط کرلیاگیا ہے۔
وزیر صحت عامر کیانی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قانون شکنی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Igsxix
0 comments: