
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا، کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اسد عمر کا جانا ثبوت ہے عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہیں، اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔
اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کرلی، میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں انشاءاﷲ ہم نیا پاکستان بنائیں گے-
بعد ازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وزیراعظم نے پیغام بھیجا کہ میڈیا پرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UoyUTA
0 comments: