Friday, April 12, 2019

کوئٹہ: ہزارگنجی فروٹ منڈی میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 20 جاں بحق اور چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک (فرنٹیئر کور) ایف سی اہلکار جبکہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 افراد شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا اور کافی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا اندازہ ابھی نہیں لگایا گیا۔

دھماکے کے بعد پر پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کو خالی کروا کر لوگوں کو آنے جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام نے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو جائے وقوعہ سے قریب بولان میڈیکل کملیکس منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کا علاقہ ہزار گنجی میں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ دھماکوں کی زد میں رہ چکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gh7ZFk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times