Wednesday, March 13, 2019

بلاول زرداری، آغا سراج درانی سے ملاقات کیلئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سندھ اسمبلی پہنچ گئے، جہاں وہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کریں گے جبکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زیر حراست اسپیکر آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے ، بلاول بھٹو آغاسراج درانی سے ملاقات اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کے بعد بلاول بھٹو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سےخطاب بھی کریں گے۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمبلی کے اندر اور اطراف کمانڈوز تعینات ہوں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں، میڈیا نمائندوں کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گذشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھئے: آمدن سے زائد اثاثے: آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

اجلاس میں بلاول بھٹو نے آغا سراج درانی سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VUEYUP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times