
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ قوانین میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو جدید خطوط پراستوار کریں گے، کارپوریٹ سیکٹر سے متعلق قوانین میں تبدیلی لائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کارپوریٹ شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں، طرز حکمرانی کے فقدان کے باعث اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی، ہمیں ایسے افراد کی ضرورت ہے جو کارپوریٹ سیکٹرمیں مہارت رکھتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں خریداری تیز اور بغیر کسی بدعنوانی کے ہوجاتی ہے، سرکاری اداروں میں پیپرا رولز کے تحت خریداری اس کے برعکس ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمیں اس صورت حال کے باعث توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں لسٹڈ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہ دینے والوں کو صرف ڈاکو نہیں بلکہ مسٹر ڈاکو کہیں گے، ٹیکس نظام سے حکومتی امور چلتے ہیں، عوام ٹیکس ادا کرتے ہیں تو اس کی بدولت نظام چلتا ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ بیٹی کا رشتہ دینے میں اتنے سوال نہیں پوچھے جاتے جتنے ایف بی آر پوچھتی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے حق حلال کا پیسا قوم کی فلاح کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2F64EIN
0 comments: