Sunday, March 3, 2019

جنگ کی حمایت، پریانکا چوپڑا کو مہنگی پڑ گئی

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونز
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونز کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی برسوں سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں اور مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کرتی ہیں۔

تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کی آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد دیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ پریانکا چوپڑا نے بھی جنگ کی حمایت کرکے امن کی خواہش رکھنے والوں کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا کے خلاف پاکستانیوں نے ایک آن لائن درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر سے ہٹایا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tQWaOV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times