Sunday, June 9, 2019

ورلڈکپ: آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا پر بھارت کے خلاف میچ کے دوران بال ٹمپرنگ کا الزام عائد

آسٹریلیا کے سپن باﺅلر ایڈم زیمپا
آسٹریلیا کے سپن باﺅلر ایڈم زیمپا پر بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بال ٹمپرنگ کا الزام لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں انڈیا نے 36 رنز سے آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔ 

پہلی اننگ کے دوران جب آسٹریلوی ٹیم گیند بازی کر رہی تھی تو اس وقت ایڈم زیمپا کو مشکوک حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ ایڈم زیمپا نے بھارت کے خلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے بال ٹمپرنگ کی ہے تاہم اس حوالے سے آفیشل طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

میچ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایڈم زیمپا نے ہاتھ میں گیند پکڑی ہوئی ہے جبکہ دوسرا ہاتھ جیب میں ڈالا ہوا ہے۔ اس دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب زیمپا نے ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیمپا کے اس عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wIAbeF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times