Sunday, June 9, 2019

منی لانڈرنگ کیس: آج کی سماعت نہایت اہم، آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری

 سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور
منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہوگی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ سماعت کریگا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دے دی ہے، نیب وارنٹ گرفتاری آج عدالت میں پیش کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F1s29J

0 comments:

Popular Posts Khyber Times