
پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پلوامہ حملے کے دوران گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی فوج اور نریندر مودی کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔
FOR THE RECORD...☮️? pic.twitter.com/qYniI7MM6y
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) February 28, 2019
عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا غصہ اس طرح نکالا کہ انہیں بھارت میں پاکستانی خفیہ ایجنٹ قرار دے دیا۔
عدنان سمیع کی اس غداری پرنا صرف پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
اداکار شان نے کہا ’’عدنان سمیع نا تو پاکستانی ہے اورنا ہی پاکستانی انٹیلی جنس کا کوئی خفیہ ایجنٹ، جسے کوئی اعزاز دیا جائے، وہ واحد پاکستانی ساختہ پیداوار ہے جس پر ہم شرمندہ ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا عدنان سمیع تمہارا ہے اسے اپنے پاس رکھو۔‘‘
Adnan Sami is not a Pakistani neither an agent as intelligence agents have honour he is the only Pakistani product that we are ashamed of . Keep him he is yours ..
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 2, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H1zG6P
0 comments: