Monday, March 4, 2019

جی بھر کر انڈے کھائیں اور بنا ورزش، چربی پگھلائیں

انڈے صحت کے لئے بہت فائدے مند ہیں
موٹاپا کم کرنا اور جسم کی چربی پگھلانا جان جوکھوں کا کام ہے۔

اکثر اوقات کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ بھی بے سود جاتی ہیں تاہم اب ماہرین نے کچھ ایسی کھانے کی چیزیں بتا دی ہیں جن کے استعمال سے آپ بغیر ورزش کے جسم کی چربی پگھلا کر موٹاپے سے نجات پا سکتے ہیں۔

ان اشیاء میں انڈے، کم چکنائی والا دہی، ادرک، بادام اور دیگر خشک میوہ جاتا، پپیتا اور سرخ مرچ شامل ہیں۔

ماہر غذائیات الیگزینڈر ملر نے بتایا ہے کہ ”انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں کیونکہ انڈے کھانے سے انسان کو تادیر بھوک نہیں لگتی جس کے نتیجے میں وہ کم کھانا کھاتا ہے۔

ایک تحقیق میں ثابت ہوچکا ہے کہ جو لوگ انڈے کھاتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت جسم کی چربی کم کرنے کی کوشش میں 16فیصد زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GWxCNb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times