
بھارتی وزیراعظم نے ایئر فورس کے لیے رافیل طیاروں کی خریداری میں تاخیر کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دیتے ہوئے، اسے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں ہونے والے نقصان کی وجہ قرار دیا تھا۔
کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی یہ بیان دے کر کہ ’ملک کو رافیل طیاروں کی کمی کا سامنا ہے، اگر یہ طیارے بھارت کے پاس ہوتے تو نتائج مختلف ہوتے‘ بذاتِ خود پاکستان میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان منیش تیواری کا کہنا تھا کہ ’آخر اس بیان کا مطلب کیا ہے‘۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم خود اس بات کی وضاحت کریں کہ رافیل طیاروں کی موجودگی میں کیا فرق ہوتا، اس کے ساتھ انہوں نے نریندر مودی کو فرانسیسی ساختہ طیاروں کی خریداری کے اولین معاہدے کو منسوخ کرنے پر ان کی خریداری میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا۔
واضح رہے کہ نریند مودی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں کیے گئے حملے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’بھارت کو رافیل طیاروں کی غیر موجودگی محسوس ہوئی، پورا ملک ہم آواز ہو کر یہ کہہ رہا ہے کہ اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو نتائج مختلف ہوتے، انہوں نے کہا کہ پہلے مفادات اور اب رافیل طیاروں پر سیاست کے باعث ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑا‘۔
دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا تھا کہ رافیل طیاروں کی آمد میں تاخیر کی سراسر ذمہ داری نریندر مودی پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’جناب وزیراعظم، کیا آپ کو کوئی شرمندگی نہیں، آپ نے 30 ہزار کروڑ روپے چرا کر اپنے دوست انیل امبانی کو دے دیے، رافیل طیاروں کی خرایداری میں تاخیر کے ذمہ دار صرف اور صرف آپ ہیں‘۔
Dear PM,
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 2, 2019
Have you no shame at all?
YOU stole 30,000 Cr and gave it to your friend Anil.
YOU are solely responsible for the delay in the arrival of the RAFALE jets.
YOU are WHY brave IAF pilots like Wing Cdr. Abhinandan, are risking their lives flying outdated jets. https://t.co/BrzAuFTlFu
دوسری جانب نریند مودی نے پٹنا میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر کیے گئے حملے کے بارے میں سوالات پوچھنے پر اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HeurzC
0 comments: