
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے خط میں لکھا ہے کہ ایشیاء پیسفک گروپ کے سربراہ بھارتی ہیں اور بھارتی ہونے کی وجہ سے متعصب ہیں کیوں کہ بھارت کی پاکستان مخالف روش اور عداوت پوری دنیا کے سامنے ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے پاکستانی حدود میں بم گرائے جو پاکستان سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، لہذا ایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹایا جائے تا کہ ایف اے ٹی ایف کا ریویو پراسیس فیئر، غیر جانبدار و بامقصد ہوسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H6lDg0
0 comments: