Saturday, March 9, 2019

پاکستان کا بڑا اقدام، ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع

برطانیہ ،ترکی ،چین ،یواے ای ،ملائیشیا کے شہری ویزہ لے سکتے ہیں،ذرائع
پاکستان نے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے متعدد ممالک کے لیے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری میں اضافے، ملک کا مثبت تشخص دنیا بھر میں پروان چڑھانے کے لیے غیر ملکیوں کے لیے ویزا پالیسی میں بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

پاکستان نے ویزہ آن آرائیول کا ٹرائل شروع کردیا ہے جب کہ وزیراعظم 14مارچ کو باضابطہ طور پر نئی ویزہ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔

نئی ویزہ پالیسی کے تحت 50ممالک کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ملے گی جس میں خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک کو 30 دن کا آن آرائیول ویزا دیا جائے گا، برطانیہ ، ترکی، چین ، ملائیشیا کے شہریوں کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزہ آن آرائیول کی پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی،خطے میں توازن اورسلامتی کے امورکو مدنظر رکھاجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HoTZui

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times