Saturday, March 23, 2019

جسینڈا آرڈن کو خراج تحسین: برج خلیفہ پر کیوی وزیراعظم کی تصویر نے ناظرین کے دل موم کردیے

برج خلیفہ جسینڈا آرڈن کی تصویر سے جگمگا اٹھا ہے
 متحدہ عرب امارات نے منفرد انداز میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے دل جیت لیے۔

متحدہ عرب امارات نے جسینڈا آرڈن کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور دبئی کا برج خلیفہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر سے جگمگا اٹھا جب کہ سلام بھی پیش کیا۔

برج خلیفہ پر شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔

متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OkxrMs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times