Saturday, March 23, 2019

اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد
اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں متعدد ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے یوم پاکستان منایا گیا۔ یوم پاکستان کی تقریب میں متعدد ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی مستقل منڈوب ملیحہ لودھی نے معزز مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں شریک سفارتکاروں کی یوم پاکستان پر ملیحہ لودھی کو مبارکباد دی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے تصویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چین، افغانستان، نائیجیریا، سنگاپور، ایران اور آسٹریلوی سفارتکاروں نے شرکت کی جبکہ برطانیہ،قطر،روس اور ترکی کے سفارتکار بھی تقریب میں شریک تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JCEhOK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times