Tuesday, January 29, 2019

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کی شکار گاہ بنا دیا ہے: مشعال ملک

 جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی رہنما مشال ملک کا پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور حریت رہنما مشعال ملک کے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کی شکار گاہ بنا دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایک تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کشمیریوں کا شکار کرتے ہیں اور بدلے میں اُنہیں میڈلز دیے جاتے ہیں۔ کشمیر میں سانس لینے پر مار دیے جانے کی صورت حال پیدا کر دی گئی ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری طلبہ نے اپنے خواب تحریک آزادی کے لیے وقف کر دیے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی چوتھی نسل آزادی کے لیے برسر پیکار ہے۔ اِس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا جانا چاہیے۔

اُنہوں نے قرار دیا کہ ظلم اتنا بڑھ چکا ہے کہ جسے دیکھ کر خود کئی بھارتی فوجیوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لے لی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TfQhWN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times