Friday, March 8, 2019

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ملا خصوصی دعوت نامہ

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کی باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے شیڈول کے تحت نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا پہلا میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کے مدمقابل ہو گی جبکہ 11 مارچ کو 2 میچ کھیلے جائیں گے۔

 پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان دوپہر دو بجے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں شام 7 بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پہلا کوالیفائر 13 مارچ کو ہو گا جبکہ پہلا ایلیمینیٹر 14 ارچ اور دوسرا ایلیمینیٹر 15 مارچ کو ہوگا اور 17 مارچ کو پاکستان کے میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HlsbXx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times