Friday, March 8, 2019

چین کے دو تعمیراتی گروپ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے

چین کی کنسٹرکشن انڈسٹری مشینری فراہم کرنے والی نمبر ون کمپنی ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کردی۔
چین کی کنسٹرکشن انڈسٹری مشینری فراہم کرنے والی نمبر ون کمپنی ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے ایکس سی ایم جی کے گلوبل سیلزصدر اور ایچ ایس ایس گروپس کے چیئرمین نے ملاقات کی اور دونوں گروپوں نے پاکستان میں ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس سی ایم جی چین کی کنسٹرکشن انڈسٹری مشینری فراہم کرنے والی نمبر ون کمپنی ہے جس نے وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایکس سی ایم جی کمپنی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور بزنس دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے انڈسٹری اور نوجوان طبقے کے لیے نئے مواقع نکلیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VJNd66

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times