Sunday, March 24, 2019

ملک دشمن ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے: سردار عثمان بزدار

 سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی اور پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، یوم پاکستان کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر دوست ممالک کی بھر پور شرکت سے اسلامی اُمہ کی یکجہتی اور بھائی چارے کا تشخص اجاگر ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے قومی جذبوں کی بہترین ترجمانی کی ہے۔

پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں مادرِ وطن کے دفاع اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو دندان شکن شکست دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کی پریڈ اورفلائی پاسٹ کے موقع پر پاکستان کے عوام کی طرف سے جس ملی جو ش و جذبے کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا وہ پاک افواج سے والہانہ محبت کا مظہر ہے۔

پریڈ میں دوست ممالک کے شرکاء نے بھی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کے دل موہ لیئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

پاکستان کی بہادرافواج نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کے استحکام و ترقی کو ہر شے پر مقدم رکھنے کا عزم کریںاور ان قوتوںکے حوصلے پست کریں جو محض ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر قومی وقار کو داؤ پر لگارہے ہیں۔

جو عناصر ملک دشمن بیانیہ کے ترجمان ہیں انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کے عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ombv3C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times