Sunday, March 24, 2019

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 26 مارچ کے بجائے کل نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش ہونے کے لیے تیار
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 26 مارچ کے بجائے کل قومی احتساب بیورو (نیب) کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونےکا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے مراد علی شاہ کو 26 مارچ کو طلب کیا تھا جس کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ نے ایک روز قبل ہی پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے مراد علی شاہ کی ایک دن پہلے پیشی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد وہ کل نیب کی کمبائنڈ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کل نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہوں گے جہاں نیب ٹیم ان سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔

 نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

دوسری جانب نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کررہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے ایک ہزار جوان تعینات کیے جائیں گے اور پولیس کے ساتھ معاونت کیلئے رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی سٹی سیکورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے اور نیب اولڈ ہیڈکوارٹر کے گرد سیکورٹی کے تین حصار بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پی پی پی آصف علی زرداری بھی منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ok9Z1Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times