Sunday, March 24, 2019

جرمن لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی، لیکن آخر کیوں؟

جرمن لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی، لیکن آخر کیوں؟
حالیہ مہینوں میں غیرملکی لڑکیوں کے پاکستان آ کر پاکستانی نوجوانوں سے شادیاں کرنے کی خبریں تسلسل کے ساتھ آتی رہیں اور اب اس فہرست میں ایک اور ایسی شادی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

لڑکی جرمنی کی شہری ہے جس نے عمران نامی پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کی ہے۔ اس 27سالہ لڑکی کا نام سونیا ہےجس نے 5سال تک مختلف مذاہب کا مطالعہ کیا اورآخر مشرف بہ اسلام ہو کر عمران کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔

سونیا کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی باقی کی زندگی پاکستان میں گزارنا چاہتی ہوں۔“ اس نے شادی کے بعد یہاں کا دیسی طرز زندگی بھی اپنا لیا ہے۔ وہ شلوار قمیض پہنتی ہے اور سر پر دوپٹہ لیتی ہے۔

سونیا کا کہنا ہے کہ اسے یوں تو تمام پاکستانی کھانے بہت پسند آئے تاہم بریانی، کڑہی اور قورمہ اس سب سے زیادہ پسند آئے۔ اس نے خود یہ دیسی کھانے پکانے بھی سیکھ لیے ہیں اور وہ اردو زبان بھی سیکھ رہی ہے۔

پاکستان کے ماحول کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ ”میں پاکستان میں خود کو بالکل محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ مجھے اس احساس سے ہی محبت ہے کہ میں پاکستان میں ہوں۔

“ سونیا کی ساس نے اس کا نیا نام ’جنت‘ رکھا ہے۔ سونیا جو پیشے کے اعتبار سے ماہر غذائیات ہے، اپنے شوہر کا کاروبار میں بھی ہاتھ بٹاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uqUFYg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times