Sunday, March 24, 2019

پاکستان میں سالانہ 5 لاکھ لوگ ٹی بی میں مبتلا ہوتے ہیں؟ وزیر صحت نے بتادیا

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کے خاتمے کے لیے مہم شروع کریں گے ،ہر سال ٹی بی کے مرض میں پانچ لاکھ افراد مبتلا ہو تے ہیں، ٹی بی قابل علاج مرض ہے، ہر سال ساڑھے تین لاکھ افراد کا علاج ہوتا ہے، میڈیا آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔

اسلام آباد میں ٹی بی کے دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ اسلام آباد سے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کا خاتمہ کریں گے۔

اسلام آباد وگردونواح کی سکریننگ کرنے جا رہے ہیں، ٹیمیں فیلڈ میں بھیج دی گئی ہیں، اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 85 ہزار خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اسلام آباد کو مزید سرسبز اور شاداب کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TUuRD8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times