
عمران فاروق قتل میں مزید شواہد کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں، وزارت داخلہ نے برطانوی حکام کو نیا خط دیا ہے جس میں برطانوی حکام کو مزید شواہد کی یاددہانی کرائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید شواہد کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں، ایف آئی اے نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے پہلے خط کا جواب نہ ملنے پربرطانوی حکام کونیاخط لکھا ہے۔
جس میں برطانوی حکام کو مزید شواہد کی یاددہانی کرائی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ قتل سے متعلق مزید شواہد فراہم کئے جائیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مزید شواہد کیلئے عدالت سے مہلت لے رکھی ہے، ایف آئی اے کو 22 مارچ کوعدالت میں رپورٹ پیش کرنی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SNrcBo
0 comments: