
راشد منہاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ڈالمیا قبرستان کے قریب صبح 4 بجے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ فائرنگ کی، مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جب کہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جواسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NMunbz
0 comments: