
رواں سال ریلیز ہونے والی اس فلم کے نئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ یقیناً پچھلی فلموں سے زیادہ بہتر ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ ’ہیل بوائے‘ کی پہلی فلم 2004 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ہیل بوائے کا مرکزی کردار رون پرلمین نے نبھایا تھا۔
جس کے بعد ’ہیل بوائے 2‘ 2008 میں سامنے آئی تھی، جس کی کاسٹ بھی پہلی فلم والی ہی رہی۔ تاہم 2019 میں سامنے آنی والی فلم ہیل بوائے میں مرکزی کردار رون پرلمین کی جگہ ڈیوڈ ہاربر نبھاتے نظر آئیں گے۔
جب اس فلم میں ڈیوڈ ہاربر کے کردار کی جھلک فلم ساز نے ریلیز کی تھی، تو مداحوں کو ان کا یہ انداز بےحد پسند آیا تھا۔ اس ٹریلر سے قبل فلم کا ٹیزر بھی سامنے آچکا ہے جس کے مزاحیہ لمحات نہایت متاثر کن تھے۔
فلم کے ٹریلر میں ہیل بوائے کی جوانی کے دن سے لے کر اب تک کے سفر کو دکھایا۔ ٹریلر میں ہیل بوائے کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ کو بھی پیش کردیا گیا، جبکہ فلم کی ولن بلڈ کوئین کا کردار بھی متاثر کن ثابت ہوا۔
فلم گرافکس بھی گزشتہ فلموں سے زیادہ بہتر ثابت ہوئی، ہیل بوائے رواں سال 12 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BYvcJH
0 comments: