Saturday, February 27, 2021

آج ہماری فتح کا دن ہے پاکستان نے کبھی امن سے ہٹ کر بات نہیں کی، وزیر خارجہ

آج ہماری فتح کا دن ہے پاکستان نے کبھی امن سے ہٹ کر بات نہیں کی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ہماری فتح کا دن ہے۔ پاکستان نے کبھی امن سے ہٹ کر بات نہیں کی۔

سرپرائز ڈے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو خیر سگالی کے طور پر بھارت واپس بھیجا، ہماری امن کے لیے جدوجہد سب کے سامنے ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور بھارت کے 2 طیارے گرا کر بھرپور جواب دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہمارے ردعمل کا مقصد کسی کونیچا دکھانا نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے آگے بڑھنا تھا، پاکستان کے لیے ہمیشہ امن کا قیام اولین ترجیح رہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ظاہرہوگیا مودی نے سیاسی مقاصد کیلئے یہ اقدام اٹھایا، مودی نے سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ کا ڈراما رچایا، بھارتی صحافیوں کی واٹس ایپ چیٹ کی حقیقت واضح ہوگئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان امن عمل ہو یا پھر کرتارپورراہداری سب اقدامات ہماری خواہش کا عکس ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیرہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا، زمینی حقائق سے متعلق تیسری رپورٹ کے منتظر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MzaCbA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times