
یہ بات وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ فوادچوہدری نے کہا کہ سکھ یاتریوں کوکرتارپورمزارتک سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے رواں سال نومبرمیں راہداری کھولی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لئے دوارب روپے کے رمضان پیکج کی بھی منظوری دی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ یہ اعانت یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن میں دستیاب اشیائے ضروریہ پر دی جائیگی۔
وفاقی کابینہ نے ملک میں سیاحت اور ہوابازی کی صنعت کے فروغ کے لئے شہری ہوابازی کی نئی پالیسی کی بھی منظوری دی۔
فوادچوہدری نے کہا کہ اس مقصد کے لئے تین ارب اَسی کروڑ روپے مالیت کے سفری اخراجات اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تمام معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2usTXJY
0 comments: