
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم سیریز بچانے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیمیں شام چار بجے ابوظہبی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ قومی ٹیم کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ شکست کی صورت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لے گی۔
کینگروز نے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں فتح حاصل کر کے 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اس لئے سیریز بچانے کیلئے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور جنید خان اور عثمان شنواری کو آج موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HFwD4g
0 comments: