Tuesday, March 26, 2019

ایران میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی

ایران میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی
ایران میں شدید سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر تئیس ہوگئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصے زیرآب آگئے ہیں۔

فارس، مازندران، کرمان شاہ اور گولستان صوبوں میں سیلاب سے شدید نقصانات کے علاوہ دوسو سے زائد افراد زخمی اور لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔ ادھر دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمدفیصل نے کہا ہے کہ ایران میں شدید بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانی اورمالی نقصان پر پاکستان کے عوام اور حکومت ایران کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ہمار ے دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YsUl9a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times