Sunday, March 10, 2019

آمدن سے زائد اثاثے: آغا سراج درانی آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے

 اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی
آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آج احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

نیب حکام آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کریں گے، نیب تفتیشی افسراب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھئے:احتساب عدالت: آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کر دی

یاد رہے کہ 20 فروری کو نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے اپریل 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تین انکوائریز کا حکم دیا گیا تھا، جن میں آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ایم پی اے ہاسٹل، سندھ اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Uurmzt

0 comments:

Popular Posts Khyber Times