
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کل (منگل) ہوگی۔
مذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرڈاکٹرنورالحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔نامزدبنکوں نے اب تک اس سال حج کیلئے دو لاکھ سولہ ہزار چھ سو تئیس عازمین کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواستیں آن لائن اپ ڈیٹ کردی ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بینکوں کو آج تک عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹس کلیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کی قرعہ اندازی بینکوں کی درخواست پر ایک دن کیلئے موخر کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XRG1Xh
0 comments: