Sunday, March 3, 2019

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ سپرد خاک

بھارتی جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ سپرد خاک
بھارتی جے پور سینٹرل جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جسے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔

شاکر اللہ کی میت ان کے آبائی گاؤں جسر والا پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں شہید شاکراللہ کو جسروالا کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے میں 45 سے زائد بھارتی فوجیوں کی ہلا کت کے بعد بھارت میں ہر سطح پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور شدت پسندانہ رد عمل اختیار کیا گیا یہاں تک کہ بھارتی جیل میں موجود انتہا پسند بھارتی قیدیوں نے شاکر اللہ پر پتھروں سے حملہ کر کے اسے قتل کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TsK790

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times