
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے تھر پارکر کا دورہ کیا، جہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔
بلاول بھٹو کی تقریر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک شخص زرداری کا نام بدل کر بھٹو رکھ کے خود ساختہ لیڈر بن گیا، بلاول نے اسمبلی میں جو تقریرکی وہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی، بلاول یوٹرن اچھی چیز ہے ،مشکل وقت سے بچاتی ہے، ن لیگ اور ایم ایم اے والے تو اتنےگھبرا گئے کہ غلط سمت میں نماز پڑھ دی۔
I wish our PM could work up the courage to respond to Modi or talk against banned organizations with the same tone he frequently criticizes opposition. Also if he wants to respond to my NA speech should do so in parliament to my face. Cowards talk behind people’s backs.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 8, 2019
اس کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاش عمران خان کالعدم تنظیموں اور نریندر مودی کے لئے بھی یہی لہجہ اپناتے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کالب ولہجہ صرف اپوزیشن کے لئے ہی سخت ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہتر ہوتا، قومی اسمبلی میں میری تقریرپرعمران خان اسی وقت ردعمل دیتے، کچھ لوگ پیٹھ پیچھے ہی ردعمل دیتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H8gbtc
0 comments: