
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔
یہ بات وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہوچکا ہے، پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجانی چاہیے، وزیر اعظم کی توجہ کرکٹ پر بھی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے وزراء کو کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم وہی ہے جس میں کراچی کے کھلاڑی سب سے زیادہ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HbmZWO
0 comments: